امریکہ: پولیس سے فرار ہونے والا شخص گاڑی کے نیچے آ کر ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکی ریاست کولوراڈو اسٹیٹ پولیس نے ایک ویڈیو کلپ جاری کیا ہے جس میں ریاست میں چند ماہ قبل ایک پولیس اہلکار کی جانب سے نشے میں دھت ایک ملزم کو پکڑنے کی کوشش کے دوران ملزم کی ہلاکت کا منظر دکھایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس نے ایک مشتبہ شخص کی کار کو رات کے وقت روکا۔ ملزم نے کار روک کر پولیس کا سامنا کرنے کے بجائے فرار کی راہ اختیار کی جو اس کے لیے جان لیوا ثابت ہوئی۔

ملزم خوفزدہ ہو کر اپنی گاڑی سے باہر نکلا اور اندھیرے کی آڑ میں بھاگ گیا، پولیس اہلکار نے اس کا تعاقب کیا، اس نے اپنی سٹن گن سے فائر کر کے اسے پکڑنے کی کوشش کی۔

فرار ہونے والا نوجوان بھاگتے ہوئے سڑک پار کر رہا تھا کہ تیز رفتار کار اس کے اوپر چڑھ گئی اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ 18 فروری کو پیش آیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں