قطر: طالبان کا امریکی نمائندہ سے پابندیاں ہٹانے اور منجمد اثاثے بحال کرنیکا مطالبہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

قطر میں دو روزہ مذاکرات کے بعد پیر کو امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ امریکی حکام نے افغانستان کے طالبان کو بتایا ہے کہ واشنگٹن اقتصادی استحکام اور منشیات کی سمگلنگ سے نمٹنے کے لیے تکنیکی بات چیت کے لیے تیار ہے۔ کابل انتظامیہ نے کہا کہ طالبان حکام نے طالبان رہنماؤں پر سے سفری اور دیگر پابندیاں اٹھانے اور بیرون ملک رکھے گئے افغان مرکزی بینک کے اثاثوں کی واپسی کا مطالبہ کیا۔

اگست 2021 میں افغانستان کے اقتدارپر دوبارہ طالبان قابض ہوگئے ہیں۔ 20 سال کی لڑائی کے بعد امریکی زیر قیادت غیر ملکی افواج کا افراتفری میں انخلا ہوا تھا۔

سٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے ایک بیان میں کہا کہ امریکی فریق نے انسانی حقوق کے بگڑتے ہوئے خدشات کو دہرایا اور طالبان سے لڑکیوں کی ثانوی تعلیم اور خواتین کی ملازمت پر عائد پابندیوں کو واپس لینے اور حراست میں لیے گئے امریکیوں کی رہائی کے لیے زور دیا ہے۔

امریکی محکمہ نے افغانستان میں بہتر مالیاتی اعداد و شمار اور افراط زر میں کمی کے متعلق بھی مثبت بات کی۔ اسی طرح 2022 کی پابندیوں کے تحت افیون پوسٹ کی کاشت میں کمی کو سراہا گیا۔ امریکی فریق نے انسداد منشیات پر بات چیت جاری رکھنے کے لیے کھلے پن کا اظہار کیا اور کہا امریکی فریق بھی معاشی استحکام کے مسائل کے حوالے سے جلد ہی تکنیکی بات چیت کے لیے تیار ہے۔

یاد رہے زیادہ تر طالبان رہنماؤں کو بیرون ملک سفر کرنے کے لیے اقوام متحدہ کی اجازت درکار ہوتی ہے اور افغانستان کا بینکنگ سیکٹر طالبان انتظامیہ کے قبضے کے بعد سے پابندیوں کی وجہ سے مفلوج ہو چکا ہے۔ واضح رہے طالبان اپنے ملک کو ’’امارت اسلامیہ افغانستان‘‘ کہتے ہیں۔

افغانستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان عبد القھار بلخی نے انگریزی زبان میں کہا کہ آئی ای اے نے اس بات کا اعادہ کیا کہ اعتماد سازی کے لیے یہ بہت ضروری ہے کہ طالبان رہنماؤں پر سفری پابندیاں ختم کی جائیں اور مرکزی بینک کے ذخائر کو غیر منجمد کر دیا جائے تاکہ افغان غیر ملکی امداد پر انحصار نہ کرنے والی معیشت قائم کر سکیں۔

طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد نیویارک کے فیڈرل ریزرو بینک میں افغان مرکزی بینک کے تقریباً 7 بلین ڈالر کے فنڈز منجمد کر دیے گئے تھے۔ ان میں سے نصف فنڈ اب سوئٹزرلینڈ میں قائم افغان فنڈ میں ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں