متحدہ عرب امارات ماحولیاتی کارکنوں کو کوپ 28 کے مقام پر اجتماع کی اجازت دے گا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

کوپ 28 کے صدر سلطان الجابر اور اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن برائے موسمیاتی تبدیلی (یو این ایف سی سی سی) کے ایگزیکٹو سیکریٹری سائمن سٹیل نے ابوظبی میں ایک ملاقات میں ’میزبان ملک کے سمجھوتے‘ پر دست خط کیے ہیں۔

اس سمجھوتے میں اس سال اقوام متحدہ کے ماحولیاتی سربراہ اجلاس کے لیے ضروری قانونی بنیاد کا خاکا پیش کیا گیا ہے۔

یواے ای کی سرکاری خبررساں ایجنسی وام نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ’’یو این ایف سی سی سی کے رہ نما خطوط اور بین الاقوامی انسانی حقوق کے اصولوں کی تعمیل کے مطابق، ماحولیاتی کارکنوں کے لیے پرامن طور پر جمع ہونے اور اپنی آواز کو اجاگر کرنے کے لیے جگہ دستیاب ہوگی‘‘۔

کوپ 28 صدارت اور یو این ایف سی سی سی کے درمیان ’میزبان ملک کے سمجھوتے‘ پر دست خط کے بعد ، ایک مشترکہ بیان جاری کیا گیا ہے۔اس میں شمولیت ، شفافیت اور احترام کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا ہے۔

سلطان الجابر نے کہا:’’کوپ 28 کا لائحہ عمل چار اہم ستونوں : توانائی کی منتقلی کو تیزی سے ٹریک کرنا،ماحولیات کی مالیات کو طے کرنا؛ لوگوں، زندگیوں اور معاش پر توجہ مرکوز کرنا اور ہر چیز کو مکمل شمولیت کے ساتھ ترتیب دینے پر مرکوزہے‘‘۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں