انسانوں کی طرح ہاتھ ہلا کر اشارہ کرنے والا ریچھ سچ مچ میں ریچھ ہی ہے؟ویڈیو دیکھیے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

سوشل میڈیا پرایک ویڈیو تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہی ہے جس ایک ریچھ کو حیران کن طور پرلوگوں کو ہاتھ ہلا کر اشارہ کررہا ہے۔

ایسے لگتا ہے کہ ریچھ کو احساس ہے لوگ اس کی طرف متوجہ ہیں۔ وہ اپنے اردگرد کی چیزوں کو محسوس کرتا ہے، لوگوں کو پہچانتا ہے اور ان سے وہی اظہار کر سکتا ہے جس طرح وہ استعمال کرتے ہیں۔ وہ دور سے ہاتھ ہلا کر ہاتھ ہلا رہا ہے۔

اس معاملے میں قابل ذکر بات یہ ہے کہ ریچھ کو چین کے ایک چڑیا گھر میں انسانوں کی طرح ہاتھ ہلاتے ہوئے دیکھا گیا۔ بعض لوگوں کا خیال ہے کہ یہ ریچھ کے کپڑے پہنے ہوئے کوئی انسان ہوگا، جب کہ چڑیا گھر کی انتظامیہ نے فوری طور پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے اس کے انسان ہونے کی تردید کی۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ ایک مادہ ریچھ ہے جو انسانوں کی طرح ہاتھوں کے اشارے کرسکتی ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ نے ویڈیو کلپ کا ایک حصہ نشر کیا ہے جس میں مادہ ریچھ حیرت انگیز انداز میں ہاتھ ہلاتا دکھائی دے رہا ہے، بالکل اسی طرح جیسے لوگ ایک دوسرے کو الوداع کرتے وقت کرتے ہیں۔

برطانوی اخبار (میٹرو) کی طرف سے شائع ہونے والی ویڈیو العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطالعے سے گذری ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ صوبہ زی جیانگ کے ہانگ زو چڑیا گھر میں پیش آیا جہاں ریچھوں کے رویے کے بارے میں بہت سی افواہیں گردش کرتی رہتی ہیں کہ وہ مکمل طور پر انسانوں سے مشابہت رکھتے ہیں۔

پارک کے انچارج حکام کی طرف سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس میں اس نے کہا ہے "ریچھ انسانوں کی طرح نہیں ہوتے" لیکن سوشل میڈیا پر پھیلنے والی ویڈیو اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ ریچھ اپنا "انسان جیسا" رویہ اپنا سکتے ہیں۔

ویڈیو میں چڑیا گھر کے شمسی ریچھوں میں سے ایک کو دکھایا گیا ہے جو کہ ملائیشیا کا ہے۔ زائرین کی طرف اس طرح ہاتھ لہرا رہا ہے۔

ہفتے کے آخر میں چینی چڑیا گھر میں افواہوں نے دھوم مچا دی، کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ اس چڑیا گھر میں موجود ریچھ ان کے انسان نما رویے کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ وہ حقیقی ریچھ نہیں ہوسکتے۔

برطانیہ کے چیسٹر چڑیا گھر کی ایشلے مارشل نے کہا کہ یہ جانور "یقینی طور پر ایک حقیقی ریچھ تھا" حالانکہ اس نے اتفاق کیا کہ یہ ریچھ "کچھ طریقوں سے لوگوں سے بہت ملتے جلتے ہیں"۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں