ناراض امریکی گلوکارہ اپنے پرستار سامعین پر مائیکرو فون سے "حملہ" کر دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

امریکا کی ایک خوبرو گلوکارہ کارڈی بی کی طرف سے ایک تقریب میں مداحوں کی طرف غصے میں مائیکرو فون پھینکنے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد پولیس نے اس واقعے کی انکوائری شروع کی ہے۔

لاس ویگاس پولیس نے پیر کو اعلان کیا کہ انہوں نے حملہ اور پوپ سنگر کی طرف سے مداحوں پرمائیکرو فون پھینکنے کے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

قبل ازیں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کلپ سامنے آیا تھا جس میں ریپر کارڈی بی کو ایک مائیکروفون پھینکتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ کارڈی بی نے کنسرٹ کے دوران اپنے مداحوں کو گانا سنانے کے بجائے ان پر غصہ نکال دیا۔

ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر گردش کررہا ہے۔ میں "واپ" اور "مانی" گانوں کے گائیک کو مائیکروفون ایک ایسی خاتون کی طرف پھینکتے ہوئے دکھایا گیا ہے جو حاضرین میں شامل تھی۔ جس خاتون کو مائیکرو فون مارا گیا وہ ایک مشروب پی رہی تھی جو اس نے پیتے پیتے تھوڑا سا کارڈی بی کی طرف پھینک دیا تھا۔

یہ خاتون ویڈیو کلپس میں اس وقت نظر آتی ہے جب وہ سکیورٹی والوں کی مداخلت کے بعد معافی مانگ رہی تھی جبکہ دیگر کلپس میں جو کچھ ظاہر ہوا اس کے مطابق مائیکروفون وہاں موجود افراد میں سے ایک اور شخص تک پہنچا تھا۔

پارٹی کے بعد، لاس ویگاس پولیس نے اطلاع دی کہ ایک عورت نے حملے کی اطلاع دینے کے لیے ان سے رابطہ کیا تھا۔

"متاثرہ خاتون نے بتایا وہ 29 جولائی 2023 کو لاس ویگاس بلیوارڈ کے 3500 کمپلیکس میں ایک گانے کی تقریب میں موجود تھی۔ ایک کنسرٹ کے دوران وہ اسٹیج سے پھینکی گئی ایک چیز اسے ٹکرا گئی تھی"۔

پولیس کے بیان میں کارڈی بی کے نام کا ذکر نہیں کیا گیا، لیکن بتائی گئی تاریخ اور مقام اس کی پارٹی کا تھا۔

یہ پہلی بار نہیں ہے کہ اس طرح کے واقعات ریکارڈ کیے گئے ہیں، کنسرٹ کے دوران چیزیں پھینکنے کے واقعات پہلے بھی رونما ہوتے رہے ہیں۔

جون میں نیویارک میں ایک کنسرٹ کے دوران گلوکارہ بیبی ریکشا پر ایک شخص نے فون پھینکا تھا جس کے باعث انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

اسی مہینے گلوکارہ پنک کو لندن میں ایک پارٹی میں ایک تماشائی نے نشانہ بنایا جس نے ان پر ایک بیگ پھینک دیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ اس میں ان کی والدہ کی باقیات تھیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں