یوکرین کے متاؑثرین کے لیے متحدہ عرب امارات نے امدادی سامان روانہ کر دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اماراتی نیوز ایجنسی (وام) کے مطابق متحدہ عرب امارات نے روس کے ساتھ تنازعہ کی وجہ سے یوکرین کے متاؑثرین کی مدد کے لیے 250 ٹن امدادی سامان پر مشتمل ایک جہاز بھیجا ہے۔

امدادی کھیپ پولینڈ اور رومانیہ کے راستے یوکرین پہنچے گی۔ اس میں ذاتی استعمال کی اشیاء، روشنی کرنے والا سامان اور کمبل شامل ہیں۔

دفتر برائے بین الاقوامی امور اور وزارت خارجہ امداد کی ایک اور کھیپ بھیجنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں جس میں طلباء کے لیے اسکول کا سامان اور کمپیوٹر شامل ہوں گے۔

روس اور یوکرین کے تنازعے کے پیش نظر، متحدہ عرب امارات نے ایک ہوائی پل قائم کیا ہے اور یوکرینی شہریوں کے لیے 11 امدادی طیارے، 2,520 برقی جنریٹر اور چھ ایمبولینسیں بھیجی ہیں۔

پولینڈ، مالڈووا اور بلغاریہ میں موجود یوکرینی پناہ گزینوں کے لیے بھی یو اے ای نے امدادی طیارے روانہ کیے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں