امریکہ فن لینڈ کو خصوصی میزائل سسٹم فروخت کرنے پر راضی ہوگیا: اسرائیل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اسرائیلی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ امریکہ نے دونوں ممالک کی طرف سے تیار کردہ میزائل دفاعی نظام فن لینڈ کو فروخت کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔ وزارت نے مزید کہا کہ واشنگٹن کی جانب سے گرین لائٹ ملنے کے بعد اسرائیل 316 ملین یورو یا 345.8 ملین ڈالر کے معاہدے میں فن لینڈ کو جدید فضائی دفاعی نظام ’’ڈیوڈز سلنگ‘‘ کی فروخت مکمل کر سکتا ہے۔

وزارت نے کہا کہ سسٹم کا فن لینڈ ورژن فن لینڈ کے صنعتی شعبے کے اشتراک سے اسرائیلی اور امریکی کمپنیاں تیار کریں گی۔ اس کی قیادت اسرائیلی ایڈوانسڈ سسٹمز رافیل اور امریکن ریتھیون ٹیکنالوجیز کریں گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں