اوپیک پلس

سعودی عرب ستمبر میں بھی یومیہ پیداوار میں رضاکارانہ 10 لاکھ بیرل کٹوتی جاری رکھے گا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب نے تیل کی اپنی یومیہ پیداوارمیں مزید ایک ماہ تک رضاکارانہ کٹوتی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ ستمبر میں بھی یومیہ پیداوار میں 10 لاکھ بیرل کی رضاکارانہ کٹوتی کرے گا۔

سعودی عرب کی سرکاری پریس ایجنسی (ایس پی اے) نے وزارت توانائی کے ایک ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ ماہ ستمبر میں مملکت کی پیداوار قریباً 90 لاکھ بیرل یومیہ ہوگی۔

اس ذریعے کے مطابق تیل کی یومیہ پیداوار میں اس کٹوتی کو مزید بڑھایا اور گہرا کیا جا سکتا ہے۔سعودی عرب کی جانب سے 10 لاکھ بیرل یومیہ کی یہ کمی اپریل میں اعلان کردہ رضاکارانہ کٹوتی کے علاوہ ہے جو دسمبر 2024 کے آخر تک جاری رہے گی۔

اس ذریعے نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ ستمبر میں اضافی رضاکارانہ کٹوتی کا مقصد اوپیک پلس کی جانب سے حفظِ ماتقدم کے طور پر اختیار کردہ احتیاطی تدابیر کو مضبوط بنانا ہے تاکہ تیل کی منڈیوں کے استحکام اور توازن میں مدد مل سکے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اوپیک پلس گروپ دنیا کا قریباً 40 فی صد خام تیل نکالتا ہے۔ یہ گروپ تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم (اوپیک) اور روس کی سربراہی میں غیراوپیک اتحادیوں پر مشتمل ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں