نائجیریا میں طیارہ سڑک پر گر کر تباہ، پائلٹ شعلوں سے زندہ نکل آیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

نائجیریا میں پرہجوم سڑک پرایک سول مسافر طیارے کے گرنے کی ڈرامائی فوٹیج حاصل ہو گئی ہے جسے نگرانی کرنے والے کیمروں نے ریکارڈ کرلیا۔

کیمرے میں ریکارڈ شدہ اس لمحے کو دیکھا جا سکتا ہے جب ایک چھوٹا طیارہ ایک سڑک پر گرنے سے پہلے پھٹا اور نیچے گرنے پر اس میں آگ لگ گئی۔

آزمائشی پرواز

نائجیریا کے بیورو آف سیفٹی انویسٹی گیشن نے بتایا کہ "طیارہ ایک سیاحتی کمپنی کی ملکیت تھا جس پر دو افراد آزمائشی پرواز کر رہے تھے۔ طیارہ ٹیسٹ آپریشن سے واپسی کے عمل میں تھا۔"

جہاں اسے نزدیکی ائرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنے پر مجبور کیا گیا۔"

طیارے میں موجود دو افراد کو بحفاظت بچا لیا گیا۔

ان مناظر میں پائلٹ کو زخمی حالت میں ملبے سے نکلتے ہوئے دکھایا گیا اور اس کے ساتھ موجود مسافر کو زخمی حالت میں ہسپتال لے جایا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں