جنوبی کوریا میں سعودی پہناووں کی دھوم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے مقبول روایتی مردوں اور خواتین کے ملبوسات جنوبی کوریا کی ایک ثقافتی تقریب کے دوران زائرین کی توجہ کا مرکز بن گئے۔

اس تقریب کا انعقاد سعودی عرب اسکاؤٹ ایسوسی ایشن نے پچیسویں عالمی اسکاؤٹ کیمپ میں کیا تھا۔ جس کا آغاز گزشتہ منگل کو جنوبی کوریا میں "ڈر یو ڈریم" کے نعرے کے تحت دنیا کے 158 ممالک کی نمائندگی کرنے والے 43,000 سے زائد نوجوان مرد و خواتین کی شرکت سے ہوا۔

بیت الشعر کے زائرین
بیت الشعر کے زائرین

شموز، بروکیڈ اور ریشمی ملبوسات کے ساتھ عقال پہن کر زائرین نہ صرف تصاویر بنواتے رہے بلکہ ساتھ ساتھ ان ملبوسات کی تیاری اور استعمال کے بارے میں معلومات میں بھی دلچسپی لیتے رہے۔

کوریا میں سیاح سعودی بیت الشعر میں
کوریا میں سیاح سعودی بیت الشعر میں

مغربی ممالک کے بعض فیشن کی تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ نے روایتی سعودی ملبوسات سے متاثر ہو کے انہیں اپنی تخلیقات میں استعمال کرنے میں بھی دلچسپی ظاہر کی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں