بیروت پورٹ دھماکوں کو تین سال مکمل، میکرون کا لبنانیوں کو عربی زبان میں پیغام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

فرانس کے صدر میکرون نے بیروت بندرگاہ کے دھماکے کی تیسری برسی کے موقع پر لبنانیوں کو عربی زبان میں ایک پیغام بھیجا ہے۔

میکرون نے ٹویٹر ’’X‘‘ پلیٹ فارم پر اپنے اکاؤنٹ میں کہا کہ اے لبنانی خواتین و حضرات ، میں آپ اور آپ کے بارے میں سوچ رہا ہوں۔ تین سال قبل بیروت میں ہونے والے دھماکے کے بعد میں آپ کے ساتھ تھا اور میں ہمیشہ ہمارے درمیان ہونے والی بات چیت کو یاد رکھوں گا۔

میکرون نے مزید کہا کہ لبنان اکیلا نہیں تھا، یہ آج بھی تنہا نہیں ہے۔ آپ فرانس پر، ہماری یکجہتی اور دوستی پر بھروسہ کر سکتے ہیں۔

اس دھماکے میں 220 سے زائد افراد ہلاک اور 6,500 زخمی ہوگئے تھے۔ اس تباہی کی تحقیقات میں اب بھی کئی رکاوٹوں کا سامنا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں