سعودی عرب: ٹیکسی میں کھانے پینے اور سگریٹ نوشی پر 200 ریال جرمانہ مقرر

ٹیکسی بک کرنے والے مسافروں کےلیے نئی ہدایات، مسافروں کے لیے اپنی شناخت ظاہر کرنے کی شرط لازمی قرار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

سعودی عرب میں وزارت ٹرانسپورٹ کی طرف سے مملکت میں ٹیکسیوں کے حوالے سے ایک نیا ضابطہ اخلاق جاری کیا گیا ہے۔ اس ضابطے میں واضح کیا گیا ہے کہ ٹیکسی میں کھانا پینا اور سیگریٹ نوشی ممنوع ہے اور اس کی خلاف ورزی پر 200 ریال جرمانہ کیا جائے گا۔

ٹیکسیوں کے حوالے وضع کردہ طریقہ کار میں مسافروں کے لیے لازم کیا گیا ہے کہ وہ میٹر ریڈنگ یا اسٹیئرنگ سسٹم کے ساتھ چلنے والی گاڑیوں کو اجرت پر حاصل کریں۔

سفر کے دوران مسافر کو اپنی شناخت دکھانا ہوگی اور مجاز ٹریفک افسر یا نگرانی پر مامور اہلکار کو اپنا سروس کارڈ یا شناختی کارڈ دکھانا ہوگا۔

نئی ہدایات میں کہا گیا ہے کہ مسافروں کے لیے ٹیکسیوں میں کھانا پینا اور سیگرٹ نوشی کی اجازت نہیں۔ کوئی مسافر املاک کو نقصان نہیں پہنچائے گا اور دوسرے مسافروں کو پریشان نہیں کرے گا۔ منزل پرپہنچنے کے بعد مسافر بلا وجہ ٹیکسی کے ڈرائیور سے رابطہ نہیں کرے گا البتہ اگر اس کی کوئی چیز گاڑی میں رہ گئی ہوتو اس کے لیے رابطہ کرسکتا ہے۔

آرٹیکل 54 میں کہا گیا ہے کہ اضافی سامان یا ایسا بڑا سامان جو گاڑی کے ٹرنک میں نہیں سما سکتا لانا منع ہے۔ بورڈ پر کسی بھی ممنوعہ اشیاء کو لے جانے کی بھی ممانعت ہے۔

آرٹیکل پچپن میں استعمال کی پابندیاں شامل ہیں۔ مسافر کو سروس سے مستفید ہونے کی عمر کے حوالے سے اتھارٹی کی طرف سے مقرر کردہ کسی بھی پابندی کی تعمیل کرنی چاہیے۔

سروس کی درخواست کرنے والے مسافر اور ان کے مہمانوں کے علاوہ کسی کو گاڑی میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہے۔ اسی طرح خواتین ڈرائیوروں کے ذریعے چلائی جانے والی فیملی ٹیکسیوں میں کم از کم ایک بالغ خاتون مسافر کا ہونا ضروری ہے۔

آرٹیکل میں اشارہ کیا گیا ہے کہ جب مسافر کسی مخصوص درخواست یا کسی ایسی گاڑی کی ضرورت کے بارے میں سفر کی بکنگ کر رہا ہے جس میں وہیل چیئرز کے ذریعے رسائی حاصل کی جا سکتی ہو، یا جس میں بڑی اشیاء، جیسے کہ سائیکل یا کوئی اور چیز ہو،یا پالتو جانور ہوں تو اس کا پہلے بتانا ضروری ہے۔

ریگولیشن میں متعدد جرمانے شامل کیے گئے ہیں، جن میں سفر کا پورا کرایہ ادا نہ کرنے کا جرمانہ 200 سعودی ریال + ٹرانسپورٹ کرایہ سے دوگنا اور محصولات کی خلاف ورزیاں شامل ہیں۔ اس میں ٹیکسی کے اندر کھانے یا سگریٹ نوشی کا دو سو ریال جرمانہ شامل کیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں