شاہ سلمان، ولی عہد کا چینی صدر سے رابطہ، سیلاب سے نقصان پر اظہار افسوس

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے چین میں شدید بارشوں کے سبب آنے والے سیلاب میں جانی نقصان پر چینی صدر شی جن پنگ سے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

شاہ سلمان نے اپنے سفارتی کیبل میں کہا کہ "ہمیں شدید بارشوں کے نتیجے میں دارالحکومت بیجنگ میں سیلاب اور اس کے نتیجے میں جانی نقصان کی اطلاع موصول ہوئی۔ ہم آپ کے درد میں برابر کے شریک ہیں اور آپ کو اور اپنی جانیں گنوانے والے چینی شہریوں کے خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ ہم لاپتہ افراد کی بحفاظت واپسی اور زخمی ہونے والے شہریوں کی جلد از جلد صحتیابی کےلئے دعا گو ہیں۔"

سعودی ولی عہد نے اپنے پیغام میں کہا کہ "میں آپ اور چینی شہریوں کے دکھ میں شریک ہوں اور تمام زخمی افراد کی صحتیابی کے لئے دعا گو ہوں۔"

چین میں ہونے والی حالیہ بارشیں 140 سالہ ریکارڈ کے مطابق سب سے زیادہ بارشیں ہیں۔ ان بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں 147 چینی شہری ہلاک یا لاپتہ ہو گئے ہیں۔

چین کی وزارت ایمرجنسی مینجمنٹ کے مطابق "ایک کروڑ 60 لاکھ افراد ان بارشوں سے متاثر ہوئے ہیں جن میں سے سات لاکھ افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں