فٹ بالر سادیو مانے النصر کلب کے کھلاڑیوں کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کرتے ہوئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

کل جمعہ کو سعودی عرب کے ’االنصر‘ فٹ بال کلب ٹیم کے متعدد ستاروں نے عرب کلبوں کے کنگ سلمان کپ کے گروپ مرحلے کے اختتام کے بعد مکہ مکرمہ میں عمرہ کی سعادت حاصل کی۔

سعودی النصر کلب کے کھلاڑی سینیگال کے سادیو مانے نے عمرہ کی ادائی کے دوران احرام میں اپنے ایک ویڈیو نشر کی۔

مانی نے اپنے انسٹاگرام فالوورز کے ساتھ "سٹوری" فیچر کے ذریعے ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا، جس میں انہیں عمرہ کی ادائی کے دوران مسجد حرام میں دیکھا جا سکتا ہے۔

سوشل نیٹ میڈیا کے صارفین نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ٹیم کے متعدد ستاروں کو دکھایا گیا، جن کی قیادت سادیو مانے کر رہے تھے۔ اس موقعے پر سیکو فوفانا اور ولید عبداللہ بھی دیکھے جا سکے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں نے عمرہ کی سعادت کی ادائی پر انہیں مبارک باد پیش کی ہے۔

کئی ٹویٹر صارفین نے النصرکلب کے ستاروں کے رویے کو سراہا اور دعا کی کہ پرتگالی اسٹار کرسٹیانو رونالڈو اور اینڈرسن ٹیلسکا مستقبل میں اسلام قبول کر کے عمرہ کی رسومات ادا کریں جب کہ کچھ نے اس مقدس مقام پر موبائل فون استعمال کرنے کے مبالغہ آرائی پر تنقید کی۔

سینیگالی بین الاقوامی فٹ بالر نے اپنا پہلا میچ النصر کے ساتھ پرسوں جمعرات کو مصری کلب زمالک کے خلاف کھیلا جو کنگ سلمان عرب کلبز چیمپئن شپ میں دونوں ٹیموں کے درمیان ایک ایک گول سے برابری پر ختم ہوا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں