سعودی سیاحت

السعودیہ کی الریاض اور جدہ سے بیجنگ کے لیے نئی براہ راست پروازوں کا آغاز

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی السعودیہ نے دارالحکومت الریاض اور ساحلی شہر جدہ سے چین کے دارالحکومت بیجنگ کے لیے نئی براہ راست پروازوں کا آغاز کیا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی ( ایس پی اے) کے مطابق فضائی روابط پروگرام (اے سی پی) کے تعاون سے جدہ سے بیجنگ کے لیے افتتاحی پرواز جمعہ 4 اگست 2023 کو کامیابی کے ساتھ چلائی گئی تھی۔اس کے بعد الریاض سے بیجنگ کے لیے براہ راست پرواز اتوار 6 اگست کو روانہ ہوئی ہے۔

ایس پی اے نے کہا کہ ان نئے روٹس کے ساتھ ، شمالی چین میں رہنے والے قریباً ساڑھے سولہ کروڑ افراد کو اب مملکت تک آسان رسائی حاصل ہوگئی ہے۔اس سے باہمی سیاحت میں اضافے کی راہ ہموار ہوگی اور سعودی عرب اور عالمی ہوا بازی کی منڈیوں کے درمیان زیادہ سے زیادہ بین الاقوامی تعاون کو فروغ ملے گا۔

ایس پی اے نے کہا کہ اے سی پی نے ان نئے روٹس کو شروع کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔یہ اقدام سعودی عرب کے سفر اور ہوا بازی کے شعبوں میں پیش رفت کو بڑھانے کے عزم سے مطابقت رکھتا ہے۔یہ ادارہ سعودی عرب کے فضائی رابطے کے سہولت کار کے طور پر خدمات انجام دے رہا ہے۔

اے سی پی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر(سی ای او) علی رجب نے بتایا کہ ’’اس نئے روٹ کا آغاز الریاض میں دسویں عرب چین بزنس فورم کے کامیاب انعقاد کے فوری بعد ہوا ہے اور یہ فضائی روابط کو بڑھانے کی ہماری جاری کوششوں میں ایک اہم پیش رفت کی نمائندگی کرتا ہے‘‘۔

اے سی پی کا کہنا ہے کہ 2023ء کے آخر اور 2024 کی پہلی شش ماہی میں مملکت سے آمدورفت کے اضافی روٹس شروع کیے جائیں گے، جس سے ہوابازی کے نیٹ ورک اور بین الاقوامی رسائی کو مزید تقویت ملے گی۔

سعودی عرب کے فضائی روابط کو وسعت دینے کی کوششوں کے ٹھوس نتائج برآمد ہوئے ہیں اور بین الاقوامی ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن (آئی اے ٹی اے) کی طرف سے سعودی عرب کی بہتر عالمی فضائی رابطے کی درجہ بندی 2019 میں ستائیسویں سے 2022 میں تیرھویں نمبر پر آگئی ہے۔

السعودیہ ائیرلائنز کے سی ای او کیپٹن ابراہیم کوشی کا کہنا ہے کہ’’سعودی عرب میں ہم اپنے نیٹ ورک کو وسعت دینے اور سعودی قومی ہوا بازی کی حکمت عملی میں بیان کردہ 250 مقامات میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے پُرعزم ہیں‘‘۔

انھوں نے کہا کہ اے سی پی کی طرح کی شراکت داری بھی اس مقصد کے حصول میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ہم نے مل کر برطانیہ کے شہر برمنگھم اور سوئٹزرلینڈ کے شہر زیورخ سمیت ایسے روٹس کامیابی سے شروع کیے ہیں جن سے ہم دنیا کو سعودی عرب سے جوڑ سکتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں