مصر: وزارت اوقاف کی عمارت میں آتش زدگی، ہفتہ وار تعطیل کی وجہ سے نقصان سے محفوظ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مصری دارالحکومت قاہرہ کے مرکز میں واقع وزارت اوقاف کی عمارت میں آتشزدگی کے باعث عمارت کو شدید نقصان پہنچا تاہم ہفتہ وار تعطیل کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ البتہ آتش زدگی سے قریبی عمارتوں میں موجود پانچ افراد دھم گھٹنے سے متاثر ہوئے۔

شہری دفاع کے دستے کل ہفتے کو وزارت اوقاف کی عمارت میں لگنے والی آگ پر قابو پانے میں کامیاب ہو گئے۔ 4 فائر انجن فوری طور پر جگہ پر پہنچ گئے، دیر تک آگ بجھانے کا عمل جاری رہا۔

آگ لگنے کے نتیجے میں 5 افراد دم گھٹنے سے متاثر ہوئے جنہیں فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔

واقعہ کی تحقیقات

مصری محکمہ اوقاف کے وزیر ڈاکٹر محمد مختار جمعہ نے آگ بجھانے کے عمل کا معائنہ کیا اور واقعے کی تحقیقات کو پبلک پراسیکیوشن اور ایڈمنسٹریٹو پراسیکیوشن دونوں کے حوالے کر دیا کہ وہ اس معاملے میں اپنے اپنے اپنے دائرہ اختیار میں کام کریں۔

قاہرہ گورنری نے ایک بیان میں کہا "شہری دفاع کا عملہ آگ پر قابو پانے میں کامیاب رہا۔ اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

خوش قسمتی سے عمارت تمام ملازمین چھٹی پر تھے۔ وزارت اوقاف ہفتہ وار تعطیلات کے علاوہ کئی ہفتے قبل انتظامی دارالحکومت منتقل ہوئی تھی۔

قابل ذکر ہے کہ وزارت کی جس عمارت میں آگ لگی ہے وہ مصر کی آثار قدیمہ کی عمارتوں میں سے ایک ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں