معتمرین اور زائرین کو مسجد حرام میں سونے سے گریز کی ہدایت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی وزارت حج و عمرہ نے معتمرین، نمازیوں اور زائرین کے لیے ہدایت جاری کی ہے کہ المسجد الحرام میں سونے سے گریز کیا جائے۔ ضوابط اور ہدایات کے مطابق مسجد حرام اور مسجد نبوی میں سونے کی اجازت نہیں۔

وزارت نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک ٹویٹ میں کہا کہ ضیوف الرحمن سے ہمیں امید ہے کہ آپ راہداریوں اور نماز کے مقامات اور معذور افراد کے لیے ہنگامی گاڑیوں اور ان گاڑیوں کے راستے میں لیٹنے یا سونے سے گریز کریں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں