جدہ مذاکرات کا دوسرا دن، یوکرینی امن منصوبہ متعدد ممالک کی حمایت حاصل کرنے میں کامیاب

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یوکرین اور روس کے درمیان جاری جنگ کے خاتمے کے لئے جدہ میں دوسرے دن بھی سمٹ جاری ہے۔

سمٹ کی کارروائی کے دوران یوکرینی وفد کے ایک ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ مذاکرات کے دوران 10 نکاتی یوکرینی منصوبے کو کوپن ہیگن مذاکرات کی نسبت جدہ میں زیادہ ممالک نے حمایت کی ہے۔

سعودی عرب کی میزبانی میں شروع کیے گئے دو روزہ اجلاس میں روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کے خاتمے کے اصول وضع کیے جائیں گے۔ اس حوالے سے امریکا، چین اور بھارت سمیت چالیس ممالک کے سینئر حکام نے جدہ میں ملاقات کی ہے۔

امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان امریکی وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔

یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی نے امن فارمولے میں روسی فوجیوں کے مکمل انخلا کا مطالبہ کیا اور کہا کہ تجاویز کو متعدد ممالک کی طرف سے حمایت حاصل ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں