افغان سرحد سے باہر حملے جہاد نہیں ہے: سپریم لیڈر افغانستان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امارات اسلامیہ افغانستان کے سپریم لیڈر اور طالبان رہنما ملا ہبۃ اللہ اخوانزادہ کا کہنا ہے کہ طالبان کی جانب سے افغانستان کی جغرافیائی حدود سے باہر حملے کئے گئے تو یہ "جہاد نہیں بلکہ جنگ ہے۔"

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق افغانستان کے سینئر رہنمائوں نے ملا ہبۃ اللہ کا ایک حکم نامہ پاکستانی حکام سے ملاقات میں پیش کیا ہے جس کے مطابق افغان سرزمین سے کسی بھی دوسرے ملک پر حملے کی اجازت نہیں ہے۔

اس سے قبل افغان وزیر دفاع ملا محمد یعقوب نے بھی ایک بیان میں طالبان سپریم لیڈر کی جانب سے حکم سنایا کہ جہاد ختم ہو گیا ہے اور ان کے حکم کی اطاعت لازمی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں