ترکیہ: درینجہ کی بندرگاہ کے قریب دھماکا، کم سے کم 10 افراد زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ترکیہ میں درینجہ کی بندرگاہ کے قریب دھماکے میں کم سے کم 10 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

صوبہ قوجہ ایلی کے گورنر سید یاووز نے بتایا ہے کہ پیر کے روز مقامی وقت کے مطابق دوپہر دو بج کر 40 منٹ پر ترک اناج بورڈ (ٹی ایم او) کے گوداموں (سائلوز) کے قریب دھماکا ہوا ہے۔

یاووز نے کہا کہ ابتدائی جائزوں سے پتاچلتا ہے کہ ’’ایک جہاز سے گودام میں گندم کی منتقلی کے دوران میں گندم کی دھول کے دباؤ کی وجہ سے دھماکا ہوا لیکن ہم اس کی ہر ممکنہ وجہ کی تحقیقات کر رہے ہیں‘‘۔

انھوں نے مزید بتایا کہ ’’زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویش ناک ہے اور تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے‘‘۔ترکیہ کی وزارتِ نقل و حمل کا کہنا ہے کہ دھماکے کی وجہ سے کسی بحری جہاز کو نقصان نہیں پہنچا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں