سعودی عرب میں تبدیلیاں خواتین کی صلاحیتوں کو آگے بڑھانے کا زبردست موقع: امریکی سفیر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read


سعودی عرب میں امریکی سفیر مائیکل رتنی نے سعودی ویژن 2030 کے فریم ورک کے اندر مملکت میں ہونے والی تبدیلیوں پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب میں تبدیلیاں خواتین کی صلاحیتوں کو آگے بڑھانے کا زبردست موقع ملے گا۔ یہ تبدیلیاں خواتین کے ٹیلنٹ کو دریافت کرنے اور فروغ دینے کے ایک غیر معمولی موقع کی عکاسی کر رہی ہیں۔

ریاض میں امریکی سفارت خانے کے آفیشل اکاؤنٹ نے ویب سائٹ ’’ ایکس‘‘ (سابق ٹویٹر) پر پوسٹ کی اور بتایا کہ ریاض میں منعقد تقریب میں خواتین کے فیلوشپ پروگرام کے شرکا سے اپنی گفتگو کے دوران مملکت میں امریکی سفیر مائیکل رتنی نے تبدیلیوں کی اہمیت کا اظہار کیا۔

امریکی سفیر نے اشارہ کیا کہ یہ سعودی خواتین کی افرادی قوت کی صلاحیتوں کو دریافت کرنے اور ان میں اضافہ کرنے کا ایک غیر معمولی موقع ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں