بیجنگ میں شدید بارشوں کے نتیجے میں 33 افراد ہلاک، 18 لاپتہ ہیں: چینی حکام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

چینی حکام کے مطابق بیجنگ اور اس کے نواح میں ہونے والی ریکارڈ توڑ بارش کے نتیجے میں 33 افراد اپنی جانیں گنوا بیٹھے جبکہ 18 افراد ابھی تک لاپتہ ہیں۔

چین کے دارالحکومت میں حالیہ ہفتوں کے دوران شدید بارشیں ہوئی ہیں جس کے نتیجے میں انفراسٹرکچر کو نقصان سمیت کئی علاقے پانی میں ڈوب گئے۔

حکام کے مطابق بارشوں میں 33 افراد کی موت واقع ہوئی ہے۔

بیجنگ کے نائب میئر شیا لن مائو نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ "مجھے ڈیوٹی انجام دیتے ہوئےاہلکاروں اور بد قسمت سیلاب متاثرین کی اموات پر افسوس ہے۔"

بیجنگ نے اس سے قبل جمعہ کے روز اعلان کیا تھا کہ گزشتہ ماہ کے دوران طوفان اور بارش کے سبب 147 افراد لاپتہ یا موت کے منہ میں چلے گئے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں