ڈی اے زیڈ این سعودی پرو لیگ کے میچ برطانیہ، جرمنی سمیت چھے ممالک میں دکھائے گا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ڈی اے زیڈ این گروپ نے برطانیہ، آئرلینڈ، جرمنی، آسٹریا، بیلجیئم اور کینیڈا میں دو سال کی مدت کے لیے سعودی پرو لیگ کے میچ دکھانے کے حقوق حاصل کر لیے ہیں۔

معاہدے کے تحت ڈی اے زیڈ این ہر ہفتے سعودی فٹ بال لیگ کے تین میچ دکھائے گا۔ یہ النصرکلب کے تمام میچوں کو بھی اسٹریم کرے گا۔

پرتگال کے فارورڈ کرسٹیانو رونالڈو کی النصر کلب میں شمولیت کے بعد سے سعودی لیگ نے یورپ کے متعدد سرکردہ کھلاڑیوں کے ساتھ معاہدہ کیے ہیں۔ان میں بیلن ڈی اور کے فاتح کریم بینزیما بھی شامل ہیں جو ریال میڈرڈ چھوڑ کر سعودی عرب کے الاتحاد کلب میں شامل ہو گئے تھے۔

ڈی اے زیڈ این گروپ کے سی ای او شے سیگیف نے ایک بیان میں کہا:’’آر ایس ایل (روشن سعودی لیگ) تیزی سے ایک بین الاقوامی رجحان کے طور پر ترقی کر رہا ہے۔یہ کچھ ناقابل یقین ٹیلنٹ کو راغب کر رہا ہے اورپہلے سے ہی مضبوط اور متحرک مقابلوں کو بہتر بنائے گا‘‘۔

نئے سیزن کا آغاز آیندہ جمعہ سے الآہلی کلب کے میچ سے ہوگا۔اس کلب نے حال ہی میں چیمپیئنز لیگ کے فاتح اور الجزائر کی قومی فٹ بال ریاض محرز، گول کیپر ایڈورڈ مینڈی اور رابرٹو فرمینو کے ساتھ معاہدے کیے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں