ایکواڈور کے صدارتی امیدوار کو انتخابی ریلی کے دوران قتل کر دیا گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

جنوبی امریکی ملک ایکواڈور کے صدارتی امیدوار فرنینڈو ولاسینسیو کو انتخابی ریلی کے دوران قتل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایکواڈورکے صدارتی امیدوار فرنینڈو ولاسینسیو کو بدھ کو شمالی شہر کوئٹو میں ریلی کے بعد کار میں بیٹھتے وقت ایک شخص نے سر میں گولی مار کر قتل کیا۔

ایکواڈور کے موجودہ صدر نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے فرنینڈو لاسینسیو کو قتل کیے جانے کی تصدیق کر دی ہے۔

فرنینڈو ولاسینسیو ایکواڈور کی نیشنل اسمبلی کے رکن بھی تھے۔

رپورٹس کے مطابق ایکواڈور میں منشیات فروخت کرنے والے گروہوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کی وجہ سے پرتشدد جرائم میں اضافہ ہوا ہے جس کہ وجہ سے صدارتی مہم میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔

جنوبی امریکی ملک ایکواڈور میں صدارتی الیکشن 20 اگست کو شیڈول ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں