رنگوں سے حقیقت سے قریب تر تصویر کشی کرنے والی سعودی مصور عفاف السرائی سے ملیے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

سعودی مصور عفاف السرائی پورٹریٹ یا تصویر کشی کے فن سے محبت کے ساتھ ساتھ ایک خاص اسلوب کی مالک ہیں۔ وہ بہت سی اہم شخصیات کی تصاویر بناتے ہوئے عمدہ طریقے سے تفصیلات کو مجسم کرتی ہیں کہ جس پر حقیقت کا گمان ہوتا ہے۔

تبوک میں عفاف ، کلچر اینڈ آرٹس ایسوسی ایشن میں فنون کمیٹی کی سربراہ ہیں اور آرٹ کے فروغ کے حوالے سے سماجی سطح پر کافی متحرک ہیں۔

وہ مقامی اور بین الاقوامی نمائشوں اور قومی فورمز اور تقریبات میں بھی شرکت کرچکی ہیں۔

عفاف السرائی نے العربیہ ڈاٹ نیٹ سےبات کرتے ہوئے اپنی فنی سفر اور ملک میں آرٹ کے حوالے سے خدمات پر بات کی۔

انہوں نے کہا کہ " میری پینٹنگز حقیقت پسندانہ اسکول پر مبنی ہیں۔"

"میں ہمیشہ اس بات کو ترجیح دیتی ہوں کہ ہر پینٹنگ میں گہرائی اور پیغام ہو، اس کےساتھ ساتھ میں ان تمام باریک تفصیلات پردھیان دیتی ہوں جو جمالیاتی پہلوؤں کو نمایاں کرتے ہیں۔"

انہوں نے کہا کہ انہیں تصویریں بنانا بچپن سے ہی بے حد پسند تھا۔ یہ ہنر بتدریج ترقی کرتا گیا یہاں تک کہ انہوں نے پورٹریٹ اور عوامی شخصیات کی تصاویر بنانا شروع کردیں۔


آرٹ کی تربیت

تربیت کے شعبے میں اپنے کام کے بارے میں، بات کرتے ہوئے انہوں کہا کہ وہ لیوان تبوک میں آرٹ سےمتعلق ورکشاپس میں بہت سے تربیتی کورسز فراہم کرتی ہیں۔

ان کی زیادہ تر پینٹنگز تیل اور چارکول سے بنائی گئی ہیں، اور حال ہی میں انہوں نے پیسٹل رنگوں کا استعمال شروع کیا، کیونکہ ان میں مہارت حاصل کرنے کے بعد انہوں نے انہیں حقیقت کشی کے لیے زیادہ بہتر پایا۔

وہ ہر عمر کے ساتھ ساتھ بچوں کے لیے بھی تربیتی پروگرام پیش کرتی ہیں۔

بچوں کے لیے ان پروگراموں کے ذریعے وہ ایکریلک کی اہمیت، ایکریلک رنگوں کے استعمال، برش کا استعمال، اور ڈرائنگ میں استعمال ہونے والے دیگر آلات کی واقفیت، بنیادی رنگوں سے ثانوی رنگ نکالنا، رنگوں کو ملانے کا صحیح طریقہ، نیز ڈرائنگ کی مختلف تکنیکوں اور طریقوں کی تربیت کے ساتھ، تصویر بنانا وغیرہ جیسی مہارتیں سکھاتی ہیں۔

وہ آرٹ اور مقامی طور پر اس کی حمایت کے لیے بہتر مستقبل کی منتظر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم تفریحی اور سیاحتی تقریبات میں بھرپور مقامی شرکت کے ساتھ اپنے عزائم کو حاصل کر سکتے ہیں۔"

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں