ای اے سپورٹس نے مراکش کی نوحیلہ بینزینا کے لیے فیفا 23 میں حجاب متعارف کرا دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ای اے سپورٹس نے فیفا 23 ورلڈ کپ میں مراکش کی فٹ بال سٹار نوحیلا بینزینا کے لیے حجاب متعارف کرا دیا جو حال ہی میں خواتین کے ورلڈ کپ میں ہیڈ سکارف پہننے والی پہلی خاتون بن گئی ہیں۔

سی بی ایس سپورٹس کے مطابق بینزینا کی ماڈل نے اس اپ ڈیٹ سے پہلے گیم کے ورلڈ کپ موڈ میں حجاب نہیں پہنا تھا۔ اس حجاب کو ای اے سپورٹس نے منگل کو فرانس کے خلاف مراکش کے میچ سے پہلے نافذ کیا تھا۔

فٹ بال کی عالمی گورننگ باڈی فیفا نے 2007 میں فٹبالرز کے حجاب پہننے پر پابندی عائد کی تھی لیکن 2014 میں یہ پابندی اٹھا لی گئی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں