برطانیہ میں گاڑیوں سے بھری سڑک پر طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

برطانیہ کی مرکزی بیرونی شاہراہوں میں سے ایک پر ایک حیران کن منظر دیکھنے میں آیا۔ ایک چھوٹے طیارے کو کاروں سے بھری سڑک پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑ گئی۔ حیران کن طورپر طیارے کا عملہ موت سے بچنے میں کامیاب ہوگیا۔ ہائی وے پر کاریں بھی ایک ایسی تباہی سے بچ گئیں۔

جمعہ کی صبح برطانیوں کو اس واقعہ کا علم ہوا۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ نے متعدد ذرائع سے تفصیلات حاصل کیں۔ طیارے کو جمعرات کو شام چھ بجے ایک مصروف دو رویہ سڑک پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔ ایک ایمبولینس، ریسکیو کی گاڑی اور پولیس کی ٹیمیں فوری طورپر طیارے کی لینڈنگ کے مقام پر پہنچ گئیں۔

51
51

طیارے کو گلوسٹر شائر کے گولڈن ویلی ڈسٹرکٹ میں ہائی وے پر زبردستی لینڈنگ کرنا پڑی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لینڈنگ کا عمل بحفاظت ہوااور اس میں کوئی زخمی ہوا نہ ہی کوئی بڑا مادی نقصان ہوا۔ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ہمیں یہ اطلاع ملنے کے بعد شام 6 بجے سے کچھ دیر پہلے بلایا گیا کہ ایک کم وزنی چھوٹا طیارہ گولنڈ ویلی پر اترا ہے۔

17 سالہ ویسپر گرے سمتھ نے بتایا کہ وہ گلوسٹر سے چیلٹن ہیم جانے والی بس میں سوار تھے جب انہوں نے راستے میں طیارے کو دیکھا اور اس کی تصاویر لیں۔ میں نے جائے وقوعہ کے قریب سے کچھ فائر انجنوں کو جائے حادثہ پر جانے کے لیے گزرتے دیکھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں