جڑواں بچوں کی 17 جوڑیوں کے لئے سکول میں علاحدہ جماعت قائم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اسکاٹ لینڈ میں پرائمری تعلیم کے لیے جڑواں بچوں کی علاحدہ جماعت بنا دی گئی، جس میں 17 جڑواں بچوں کی جوڑیاں آئندہ ہفتے سے تعلیم کا آغاز کریں گی۔

اس جماعت کو جڑواں بچوں کے لئے دنیا کی دوسری سب سے بڑی کلاس ہونے کا اعزاز حاصل ہوگا۔

برطانوی جریدے 'گارجین' کے مطابق اسکاٹ لینڈ کے علاقے انورکلائیڈ میں جڑواں بچوں کی اس دلچسپ کلاس کا آغاز 18 اگست سے ہوگا۔

8 سال قبل 2015 میں بھی اسی علاقے میں جڑواں بچوں کی 19جوڑیوں نے ایک ساتھ پرائمری تعلیم کا آغاز کیا تھا۔

سال 2013 کے بعد سے اب تک اِنورکلائڈ میں جڑواں بچوں کی 147 جوڑیاں تعلیمی سلسلہ کا آغاز کر چکی ہیں۔

اس علاقے میں ہر سال اوسطا 13 جڑواں بچوں کی جوڑیاں اپنے تعلیمی سفر کا آغاز کرتی ہیں۔

تعلیمی سیشن سے پہلے ڈریس ریہرسل کے لیے اسکول میں جمع ہونے والے بچوں میں جڑواں بچوں کے 17 میں سے 15 سیٹ موجود تھے، جو اپنے ہم عمر جڑواں بچوں سے مل کر بہت خوش تھے۔

انورکلائڈ کونسل کے ڈپٹی پرووسٹ گریم بروکس کا کہنا ہے کہ یہ ’ٹوئن ورکلائڈ‘ کی سالانہ روایت بن چکی ہے کہ ہم اپنے جڑواں بچوں کو پرائمری میں بھر پورانداز میں خوش آمدید کہتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں