جیف بیزوس نے 68 ملین ڈالر میں خصوصی 'ارب پتی بنکر' خرید لیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
4 منٹس read

جیف بیزوس فلوریڈا میں اپنی تیزی سے پھیلتی جائیداد کی ملکیت میں برلبِ سمندر مینشن کا اضافہ کر رہے ہیں۔

اس معاملے سے واقف ایک شخص کے مطابق ایمازون ڈاٹ کام انکارپوریشن کے بانی اور دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص نے انڈین کریک میں ایک جائیداد کے لیے $68 ملین ادا کرنے پر اتفاق کیا۔ انڈین کریک میامی کے بڑے علاقے میں ایک ریتلا ساحل ہے۔

قبل ازیں دو اعشاریہ آٹھ ایکڑ (1.1 ہیکٹر) کی یہ تین بیڈ روم والی پراپرٹی ایم ٹی ایم سٹار انٹرنیشنل کی ملکیت تھی جو 1965 میں تعمیر کی گئی۔ اس کمپنی کے تانے بانے پانامہ سے ملتے ہیں۔

عوامی ریکارڈ بتاتے ہیں کہ فروخت جون میں ہو چکی تھی لیکن حتمی خریدار کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔ قبل ازیں آخری ریکارڈ شدہ فروخت 1982 میں 1.4 ملین ڈالر میں ہوئی تھی۔

بیزوس کے نمائندے نے تبصرہ کی درخواستوں کا جواب نہیں دیا۔

اس بات کی خبر دینے والے شخص نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ 59 سالہ بیزوس علاقے میں دیگر خریداری کا بھی سوچ رہے ہیں۔ خصوصی انڈین کریک "ارب پتی بنکر" کے نام سے معروف ہے اور یہ کارل آئیکان، ٹام بریڈی، جیرڈ کشنر اور ایوانکا ٹرمپ جیسی معروف شخصیات کا مسکن رہا ہے۔

بیزوس نے حالیہ برسوں میں متعدد گھر خرید کر رکھے ہیں جن میں واشنگٹن ڈی سی میں 2020 میں 165 ملین ڈالر میں خریدا گیا ایک نو ایکڑ پر مشتمل بیورلی ہلز مینشن اور ماؤئی میں ایک اسٹیٹ شامل ہیں۔

وہ مین ہٹن اور سیئٹل میں جائیدادوں کے ساتھ ساتھ ٹیکساس میں 300,000 ایکڑ پر مشتمل مویشی خانے کے بھی مالک ہیں جہاں بلیو اوریجن کے نیو شیپرڈ راکٹ کی لانچنگ سائٹ واقع ہے۔

2021 میں ایمیزون سے سی ای او کے عہدے سے سبکدوش ہونے اور اپنی اہلیہ میک کینزی اسکاٹ سے علیحدگی کے بعد سے انتہائی مہنگی اشیاء پر ان کے اخراجات میں تیزی آئی ہے۔ وہ دنیا کی سب سے مہنگی سپر یاٹ (کشتی) میں سے ایک کورو کے مالک ہیں جس کا اس سال افتتاح ہوا اور اس کی تعمیر پر تقریباً 500 ملین ڈالر لاگت آئی۔

جائیداد کے ریکارڈ کے مطابق ان کی انڈین کریک کی خریداری تقریباً 9,300 مربع فٹ (864 مربع میٹر) پر محیط ہے اور اس میں ایک پول بھی شامل ہے۔

بلومبرگ کے ارب پتی افراد کے انڈیکس کے مطابق 163 بلین ڈالر کی دولت کے ساتھ بیزوس فوری طور پر انڈین کریک کے امیر ترین باشندے بن جائیں گے۔ اس جزیرے میں صرف 40 رہائش گاہیں، ایک کنٹری کلب اور اس کا اپنا محکمہ پولیس ہے۔

وہاں جائیداد کی قدر و قیمت بڑھی ہے بلکہ حالیہ برسوں میں میامی کے اعلیٰ ترین علاقے میں بھی کیونکہ اس خطے نے دنیا کے چند امیر ترین لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کیا ہے۔ کین گرفن، ڈین لوئب اور جوش ہیریس نے بھی وبائی مرض کے بعد سے سرسبز میامی کے ساحل کنارے بڑے گھر تیار کیے ہیں۔

یہ خریداری بیزوس کے لیے گویا گھر واپسی کی علامت ہے جنہوں نے میامی ہائی اسکول سے گریجویشن کیا تھا جب کیوبا میں پیدا ہونے والے ان کے سوتیلے والد کو فلوریڈا میں ملازمت ملی۔ ان کے والدین کورل گیبلز اور میامی بیچ میں جائیدادوں کے مالک ہیں۔

وہ علاقے میں بھی وقت گذارتے رہے ہیں۔ بیزوس نے مئی میں میامی گراں پری پارٹی میں شرکت کی تھی اور انہیں اس ہفتے کے آخر میں ان کی منگیتر لارین سانچیز کے ساتھ دیکھا گیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں