سعودی اسکاؤٹس نے کوریا میں امن کے پیغام کی پینٹنگ کا نیا ریکارڈ قائم کردیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

جنوبی کوریا کی میزبانی میں 25ویں عالمی اسکاؤٹ کیمپ میں شرکت کرنے والے سعودی اسکاؤٹ وفد نے’امن کے پیغام‘ کی طویل پینٹنگ کے ذریعے ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کرکے ملک کا نام روشن کیا ہے۔

سعودی اسکاؤٹس اس ریکارڈ کو توڑنے میں کامیاب ہوگئے جو سنہ 2015ء میں جاپان میں ہونے والے 23ویں عالمی اسکاؤٹ کیمپ میں بین الاقوامی میسنجر آف پیس بورڈ کے لیے ریکارڈ کیا گیا تھا۔

کیمپ کے آخری دن امن کے پیغام کے لیے پیش کردہ بینرکی لمبائی 215 میٹر تک پہنچ گئی۔ اس سے قبل جاپان نے 180 میٹر کے بینر کا ریکارڈ قائم کیا گیا تھا۔

گلوبل ڈویلپمنٹ ولیج (GDV) میں سعودی عرب اسکاؤٹ ایسوسی ایشن کے پویلین میں امن کی پیغام رساں پینٹنگ کے ذمہ دار اسکاؤٹ لیڈر فایز بن علی الرشید نے وضاحت کی کہ اس پینٹنگ کو کیمپ کے شرکاء کی طرف سے بہت زیادہ پذیرائی حاصل ہوئی۔ اس کیمپ میں مجموعی طور پر 158 ممالک کی نمائندگی کرنے والے 43,000 سے زیادہ نوجوان مرد اور خواتین نے شرکت کی۔۔

پینٹنگ کا آئیڈیاایسوسی ایشن نے 2007 میں برطانیہ میں 21 ویں عالمی اسکاؤٹ جمبوری میں پیش کیا تھا۔ اس کا مقصد امن کا پیغام عام کرنا اور مختلف زبانیں بولنے والی اقوام اور ملکوں کے درمیان بقائے باہمی کے کلچر کو عام کرنا کرنا تھا۔

اس پینٹنگ کوتمام بین الاقوامی اسٹیشنوں میں 2007 میں اپنے آغاز کے بعد بین الاقوامی کیمپوں میں سب سے زیادہ دیکھا گیا اور اس کی پذیرائی کی گئی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں