روس اور یوکرین

یوکرین نے کریمیا پل پر ایس 200 راکٹوں سے حملے کی ناکام کوشش کی:روس

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

روس کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ یوکرین نے ایس-200 راکٹوں سے کریمیا پل پر حملوں کی ناکام کوشش کی ہے لیکن ان سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہواہے۔

اس اطلاع سے قبل روس میں تعینات کریمیا کے گورنر سرگئی اکسیونوف نے کہا تھا کہ پل کے قریب طیارہ شکن دفاعی دستوں نے دو راکٹ مار گرائے ہیں۔اس پل پر یوکرین کی مسلح افواج گذشتہ سال سے بار بار حملے کررہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر شائع ہونے والی تصاویر میں پل کے آس پاس دھویں کے بادل اٹھتے دکھائی دے رہے ہیں۔قبل ازیں ہفتے کے روز روس نے کہا تھا کہ اس کی افواج نے جزیرہ نما کریمیا کے قریب یوکرین کے 20 بغیر پائلٹ ڈرون مار گرائے ہیں۔

روسی وزارتِ دفاع نے ایک بیان میں بتایا کہ 14 ڈرونز کو فضائی دفاعی نظام کے ذریعے مار گرایا گیا جبکہ مزید چھے ڈرونز کو برقی جنگی آلات کے ذریعے مار گرایا گیا۔

یادرہے کہ روس نے یوکرین کی ریاست کریمیا کا سنہ 2014 میں الحاق کرلیا تھا۔اس کو ماسکو کے یوکرین پر حملے کے دوران میں یوکرینی افواج نے کئی مرتبہ ہدف بنایا ہے۔

یوکرین نے بارہا کہا ہے کہ وہ کریمیا کو روس سے واپس لینے کا ارادہ رکھتا ہے اور اس کی فوج نے روسی صدر ولادی میر پوتین کے پسندیدہ منصوبوں میں سے ایک کریمیا پل کو متعدد بار نشانہ بنایا ہے۔بالخصوص اس نے حالیہ ہفتوں میں کریمیا پل پر حملے تیز کردیے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں