ایران میں شیعہ مزار پر دہشت گردوں کے حملے میں چار افراد ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی 'ایرنا' کی رپورٹ کے مطابق شیراز میں ایک شیعہ مزار پر 'دہشت گردانہ' حملے میں چار افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

نیم سرکاری خبر رساں ادارے تسنیم نے بتایا ہے کہ شاہ چراغ مزار پر حملہ دو مسلح افراد نے کیا، حملہ آوروں میں سے ایک کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ دوسرا حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

گذشتہ سال اکتوبر میں ایک مسلح شخص نے اسی مزار کو نشانہ بنایا تھا جس میں 15 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ داعش نے بعد میں اس حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

جولائی میں ایران نے گذشتہ سال اکتوبر میں اس بم حملے کے جُرم میں دو افراد کو سرعام پھانسی دے دی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں