برازیلی کھلاڑی نیمار کا سعودی الہلال کلب سے دو سال کا معاہدہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

پیرس سینٹ جرمین فٹ بال کلب کے سپر سٹار نیمار نے سعودی عرب کے الہلال کلب کے ساتھ دو سال کھیلنے کا معاہدہ طے کر لیا ہے۔

فرانس کے سپورٹس روزنامہ 'لی کیپ' کے مطابق برازیلی فارورڈ پلئیر کو دو سیزنز میں 160 ملین یورو ادا کئے جائینگے۔

فٹ بال سٹار کا اپنے کلب پیرس سینٹ جرمین کے ساتھ 2025 تک کا معاہدہ طے ہے۔ ابھی ان کی الہلال میں کھیلنے کے لئے ٹرانسفر فیس سے متعلق کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی۔

31 سالہ نیمار نے چھ برس قبل 222 ملین یورو کے عوض بارسلونا سے پیرس سینٹ جرمین ٹرانسفر کیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں