دونوں ٹانگوں سے معذور باہمت بچے نے 238 میٹربلند چوٹی سر کرلی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

دونوں ٹانگوں سے معذور ایک برطانوی لڑکے نے 238 میٹر اونچی پہاڑی چوٹی سر کرنے کے بعد اس مہم کے دوران معذور نوجوانوں اور دیگر مریضوں کی مدد کے لیے 20 لاکھ پاؤنڈ (2.54 ملین ڈالر) جمع کر لیے۔

24 ویب سائٹ کے مطابق 8 سالہ ٹونی ہوڈگل کو کئی سال تک بدسلوکی کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے اس کی ٹانگیں کاٹ دی گئیں اور وہ خوف اور تکلیف کی مختلف حالتوں سے گذرتا ہوا آج پہاڑی چوٹی سرکرنے میں کامیاب ہوگیا۔

برطانیہ کے پہاڑی علاقے لیک ڈیسکریٹ میں اوریسٹ ہیڈ کی چوٹی سرکرنے کے بعد اس نے معذور بچوں اور مریضوں کی مدد کے لیے 20 لاکھ پاؤنڈ کے فنڈز بھی اکھٹے کرلیے۔وہ ان فنڈز سے معذوروں کو زندگی میں درپیش چیلنجوں پر قابو پانے میں مدد دیں گے۔

ہوڈگل کے ساتھ کوہ پیمائی کے سفر میں لیجنڈ 89 سالہ سرکریس بوننگٹن نے معاونت کی جو کہ ہمالیہ کی 19 مہمات کرنے کے علاوہ چار بار ماؤنٹ ایورسٹ سر کر چکے ہیں۔ برطانوی اخبار دی سن کے مطابق ہوڈگل کےچوٹی کے قریب پہنچنے سے قبل بڑی تعداد میں لوگ وہاں جمع تھے جنہوں نے اس کے ساتھ فوٹو گرافی کی اور جشن منایا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں