سعودی عرب

سعودی پرولیگ:الاتحاد کی افتتاحی میچ میں شاندار جیت،مالکوم کی اَبھا کے خلاف ہیٹ ٹرک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

الاتحاد نے سعودی پرولیگ کے ٹائٹل کے دفاع کا آغاز پیر کے روزالراعد کے خلاف شاندار جیت سے کیا ہے اور اس کو 3-0 سے شکست دی ہے جبکہ الہلال نے مالکوم کی ہیٹ ٹرک کی بدولت اَبھا کو 3-1 سے شکست دے دی ہے۔

نونو ایسپیریٹو سانٹو کے زیرانتظام الاتحاد میں بیلن ڈی اور کے فاتح اور ریال میڈرڈ کے سابق اسٹرائیکر کریم بینزیما شامل ہیں۔ ان کے علاوہ این گولو کانٹے اور فیبنہو نے مڈ فیلڈ کا محاذ سنبھالا۔

بینزیما میچ کے پہلے ہاف میں گول کرنے میں ناکام رہے لیکن دوسرے ہاف فرانس کے کھلاڑی کی معاونت کی بدولت مڈ فیلڈ میں فیبنہو نے جوابی حملہ کیا اور اسٹرائیکر نے عبدالرزاق حمداللہ کو ونگ پر پایا۔

گذشتہ سیزن میں لیگ میں 21 گول اسکور کرنے والے مراکش کے فارورڈ اس سے چند لمحے قبل ہی گول کرنے سے محروم رہے تھے لیکن اس بار انھوں نے خود کو ترتیب دیا اور دو دفاعی کھلاڑیوں کو پچھاڑتے ہوئے گول کردیا۔

اس کے بعد برازیل کے مڈفیلڈر ایگورکروناڈو نے چھے منٹ میں دو گول اسکور کیے۔ان میں سے پہلا احمد الحربی نے 73 ویں منٹ میں گول کردیا۔

رواں ہفتے پیرس سینٹ جرمین سے الہلال کلب کے ساتھ معاہدہ کرنے والے نیمار نے عرب کلب چیمپیئنز کپ کے فائنل میں النصر کے ہاتھوں شکست کا داغ دھو دیا ہے اوران کے کلب نے ابھا میں لیگ کا افتتاحی میچ جیت لیا ہے۔

مالکوم نے آدھے گھنٹے کے اندر گول کردیا۔سالم الدوسری نے بائیں طرف سے حملہ کیاجس سے گول کیپر کو اپنی لائن سے ہٹا دیا گیا، سعودی ونگر نے فوری طور پر برازیلی کھلاڑی کو پاس دیا اور انھوں نے خالی نیٹ میں گول کردیا۔

اَبھا نے دو منٹ بعد شاندار انداز میں میچ برابر کر دیا جب کپتان سعد بغیر نے باکس کے باہر سے زور دار کک لگائی اور ان کے شاٹ سے بال کیپر کے اوپر سے نیٹ میں چلا گیا۔

تاہم، مالکوم نے وقفے کے 10 منٹ بعد الہلال کی برتری کو بحال کریا جب کیپر ڈیوس ایپاسی کم شاٹ آؤٹ کو روکنے میں ناکام رہے کیونکہ گیند لائن کے اوپر سے اندر ٹپک گئی تھی۔ مالکوم نے اپنا تیسرا گول اس وقت کیا جب انھوں نے کارنر سے کک لگا کر بال کو گول میں پہنچا دیا۔

دریں اثناء کرسٹیانو رونالڈو کی ٹیم النصر پیر کو اسٹیون جیرارڈ کے زیرانتظام الاتفاق کے خلاف میدان میں اُتری ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں