ریل کی پٹڑیوں پر سیلفی لیتے ہوئے 2 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، ویڈیو وائرل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

امریکہ میں سیلفی کے جنون کی وجہ سے ایک نئے سانحے میں دو افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں ایک مرد اور ایک عورت کی زندگی کے آخری لمحات کو ریکارڈ کیا گیا ہے جو شکاگو کے اوک پارک میں الیکٹرک ٹرین کی پٹریوں پر سیلفی لیتے ہوئے کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگئے۔

برطانوی اخبار ’ڈیلی میل‘ کی جانب سے شائع ہونے والے اس کلپ میں 3 افراد کو ایک ممنوعہ علاقے میں ٹرین کی پٹریوں پر بیٹھے ہوئے دکھایا گیا، پھر ان میں سے ایک کو بجلی کا جھٹکا لگا جس سے وہ بری طرح کانپ اٹھا، اور اس کے بعد پاس بیٹھی خاتون بھی زد میں آگئی۔

خوش قسمتی سے تیسرا شخص جو ان کے ساتھ تھا، وہ بجلی کے جھٹکے سے بچ گیا۔

اس نے ڈیڑھ منٹ تک اپنے ساتھیوں کو پٹڑی سے دور کھینچ کر بچانے کی کوشش کی، لیکن اس کی کوشش ناکام ہوگئی۔

اوک پارک فائر ڈپارٹمنٹ کے حکام نے بتایا کہ حادثہ ایک منٹ کے اندر، تقریباً 7 بج کر 24 منٹ پر پیش آیا۔

طبی حکام کے مطابق مذکورہ شخص کی موت دل کا دورہ پڑنے سے واقع ہوئی۔

دریں اثنا، لڑکی جس کی عمر بیس سال تھی، کو کم شدید چوٹیں آئیں، لیکن وہ ہسپتال پہنچنے کے بعد دم توڑ گئی۔

یہ ناخوشگوار واقعہ رواں ماہ کے آغاز میں پانچ اگست کو پیش آیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں