سعودی عرب کا ملکیتی نیوکاسل یونائیٹڈ قومی ٹیم کے دو دوستانہ میچوں کی میزبانی کرے گا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کا ملکیتی کلب نیو کاسل یونائیٹڈ ستمبر میں مملکت کی قومی ٹیم کے دو دوستانہ میچوں کی میزبانی کرے گا۔ان میں ایک میچ جنوبی کوریا کے خلاف کھیلا جائے گا۔

نیوکاسل نے بدھ کو اعلان کیا ہے کہ سعودی قومی ٹیم کا آٹھ ستمبر کو کوسٹاریکا اور چار دن بعد جنوبی کوریا کے خلاف میچ ہوگا۔واضح رہے کہ نیوکاسل کے اکثریتی حصص سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کے پاس ہیں۔یہ فنڈ 700 ارب ڈالر کی سعودی خود مختار دولت کا انتظام کرتا ہے۔

یہ رابرٹومانسینی کی کوچنگ میں سعودی ٹیم کا پہلا میچ ہو سکتا ہے۔انھوں نے اتوار کو غیر متوقع طور پر یورپی چیمپیئن اٹلی کے ساتھ اپنی ملازمت ختم کر دی تھی۔

اطلاعات کے مطابق مانسینی دفاعی چیمپیئن قطر کی میزبانی میں ہونے والے ایشیا کپ سے پانچ ماہ قبل سعودی عرب کی قومی ٹیم کے کوچ کی ذمے داریاں سنبھالنے جا رہے ہیں۔

ایشیا کپ میں سعودی عرب کو کرغیزستان، عُمان اور تھائی لینڈ کے ساتھ ایک گروپ میں شامل کیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں