سعودی ولی عہد کی سربراہی میں کابینہ کا اجلاس

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے کابینہ کو افریقی رہنمائوں سے ہونے والی ملاقاتوں پر اعتماد میں لیا۔

جدہ کے السلام محل میں ہونے والے اجلاس میں سعودی ولی عہد نے ایسواتینی کے فرمانروا، روانڈا کے صدر اور ایتھوپیا کے وزیر اعظم سے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ملاقاتوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔

سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی 'ایس پی اے' کے مطابق میڈیا کے وزیر سلمان بن یوسف بن علی الدوسری نے بتایا کہ سعودی کابینہ نے وژن 2030 کے مطابق مختلف ممالک میں سرمایہ کاری کی اہمیت پر زور دیا۔

سلمان الدوسری کے مطابق کابینہ نے لاطینی ممالک کے دورے پر جانے والے سعودی وفد کی کاوشوں کو بھی سراہا جس نے ان ممالک میں تعاون کے مختلف معاہدوں کو طے کیا ہے۔

کابینہ نے ولی عہد کی سربراہی میں سعودی عرب میں انشورنس اتھارٹی اور قومی ادارہ برائے ہیلتھ ریسرچ کے قیام کی منظوری بھی دی۔

کابینہ نے سعودی عرب کی جانب سے "محکمہ مذہبی امور، افتا اور شیوخ سے رابطے" کے عنوان سے بین الاقوامی کانفرنس کے کامیاب انعقاد کی تحسین کی۔

اس کے علاوہ کابینہ نے صافر ٹینکر سے بحفاظت تیل نکالنے کے یو این آپریشن پر اقوام متحدہ کی تحسین کی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں