12 ہزار فٹ سے اسکائی ڈائیونگ کر کے اپنی 90 ویں سالگرہ منانے والی اماں جی سے ملیے

اپنی پوتیوں کے ساتھ اسکائی ڈائیونگ کرنے والی معمر خاتون کا کہنا ہے کہ اس نے دس سال قبل اپنی 80 ویں سالگرہ بھی ایسے ہی منائی تھی اور وہ اپنی سوویں سالگرہ بھی ایسے ہی منانے کا ارادہ رکھتی ہیں کیونکہ وہ مکمل طور پرفٹ ہیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

ایک برطانوی خاتون نے اپنی نوےویں سالگرہ اپنے بچوں اور پوتے پوتیوں کے ساتھ انتہائی عجیب اور خطرناک انداز میں منا کر نیا ریکارڈ قائم کیا۔ بوڑھی اماں درحقیقت یقین دلانا چاہتی تھی کہ وہ اب بھی اچھی صحت میں ہیں اور وہ اپنی عمر بڑھنے کے باوجود اس زندگی میں بھی اپنے شوق کو جاری رکھ سکتی ہیں۔

برطانوی اخبار "ڈیلی مرر" کی شائع کردہ رپورٹ العربیہ ڈاٹ نیٹ کی نظر سے گذرہی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق مسز ہلیری آکسلے نے اپنی نوےویں سالگرہ 12 ہزار فٹ کی بلندی سے اسکائی ڈائیونگ کر کے منائی اور ان کے ساتھ ان کی پوتی موجود تھیں۔ چھلانگ بہترین طریقے سے مکمل کی اور بغیر کسی پریشانی یا تھکاوٹ کے انہوں نے اپنا شوق پورا کرلیا۔

دادی آکسلے نے 10 سال قبل اپنی 80 ویں سالگرہ بھی اسی طرح منائی تھی اور بغیر کسی رکاوٹ کے کامیابی کے ساتھ ہوا میں پیراشوٹ سے جست مکمل کی تھی۔

12,000 فٹ کی اسکائی ڈائیونگ کا اہتمام خاندان کی جانب سے دادی کے لیے سالگرہ کے تحفے کے طور پر کیا گیا تھا اور اس کی دو پوتیاں بھی اس چھلانگ میں اس کے ساتھ شامل ہوئیں۔

چھلانگ مکمل ہونے کے بعد بوڑھی اماں کا کہنا تھا کہ "پہلی بار بہت آسان اور کم پیچیدہ تھا۔ انہوں نے 10 سال قبل اپنی 80 ویں سالگرہ بھی ایسے ہی منائی تھی۔

ہلیری نے اپنی دوسری چھلانگ کے بعد تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ "ایک شخص ایک بار جیتا ہے۔ جمپنگ کا عمل اس کے لیے غیرمعمولی خوشی ہے‘۔

پوتیوں 41 سالہ سٹیفنی رسل، اور 29 سالہ ڈیزی ہگز نے اعتراف کیا کہ وہ چھلانگ سے خوفزدہ تھیں۔

دادی ہلیری نے مزید کہا کہ "یہ تجربہ خوبصورت ہے، کبھی کبھی جب میں شاپنگ کرنے جاتی ہوں تو میں اسے کرنے سے زیادہ گھبرا جاتی ہوں۔ جمپنگ بہت اچھی تھی، میں بہت خوش ہوں، مجھے لگتا ہے کہ میں اسے 10 سال میں دوبارہ کروں گی۔"

گذشتہ اتوار کی شام تقریباً 4.15 بجے ہلیری نے ابتدائی طور پر ٹانگوں سے خون بہہ جانے کی وجہ سے چھوٹے طیارے میں سوار ہونے میں دشواری کے بعد چھلانگ لگائی، لیکن جب وہ چکراتی اونچائی سے ہوائی جہاز سے نکلنے کا وقت آیا تو دادی نے چھلانگ لگانے میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں