سعودی آرامکو گذشتہ 12 ماہ میں دنیا کی سب سے زیادہ منافع بخش کمپنی بن گئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

فوربز کی جاری کردہ ایک نئی رپورٹ کے مطابق سعودی آرامکو ایک بار پھر دنیا کی سب سے زیادہ منافع بخش کمپنی قرار پائی ہے حالانکہ رواں سال کی دوسری سہ ماہی میں سال بہ سال کی بنیاد پراس کے منافع میں 38 فی صد کمی ہوئی ہے۔

گذشتہ 12 ماہ کے مالیاتی اعداد و شمار کے مطابق پانچ مئی 2023 تک سعودی عرب کی ملکیتی تیل کمپنی کو 156.36 ارب ڈالر کا منافع ہوا تھا۔

رواں سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران میں 30.08 ارب ڈالر کا منافع گذشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 38 فی صد کم تھا۔ آرامکو کا کہنا ہے کہ کہ آمدن میں کمی خام تیل کی کم قیمتوں اور ریفائننگ اور کیمیکل مارجن میں کمی کی وجہ سے ہوئی ہے۔

سعودی آرامکو نے دوسرے نمبر پر امیرترین کمپنی ایپل کے مقابلے میں نمایاں طور پر زیادہ منافع کمایا۔ایپل کا منافع 94.32 ارب ڈالر تھا۔

ایک تخمینے کے مطابق آرامکو کی مارکیٹ قدر 2,055.22 ارب ڈالر ہے اور وہ ایپل اور مائیکروسافٹ سے پیچھے ہے۔فروخت کے معاملے میں آرامکو وال مارٹ کے بعد دوسرے نمبر پر تھی اور ایمیزون سے آگے تھی۔1933ء سے قائم شدہ آرامکو کے صدر دفاتر سعودی عرب کے شہر ظہران میں واقع ہیں۔

فوربز کے مطابق ایگزون، الفابیٹ، انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک آف چائنا، چائنا کنسٹرکشن بینک اور شیل دنیا میں سب سے زیادہ منافع کمانے والی کمپنیوں میں شامل ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں