کنگ چارلس اپنی 75 ویں سالگرہ کی تقریب میں شہزادہ ہیری کے بچوں کو شریک کرنے کےخواہاں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

برطانوی اخبار "دی سن" نے کہا ہے کہ بادشاہ چارلس سوم 14 نومبر کو اپنی سالگرہ کے موقع پر بیٹے شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کے بچوں یعنی اپنے پوتے آرچی اور پوتی للیبیٹ کو دیکھنے کے خواہاں ہیں۔

اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں شاہی سوانح نگار انجیلا لیون کے حوالے سے بتایا کہ "کنگ چارلس اپنی سالگرہ کے موقع پر ہیری اور میگھن کے بچوں کو شریک کرنا چاہتے ہیں۔ اگر ہیری اور میگھن معافی مانگنا چاہتے ہیں تو وہ ایسا فیصلہ کر سکتے ہیں"۔

لیون کا خیال ہے کہ "کنگ چارلس چاہیں گے کہ شہزادہ ہیری اور میگھن 14 نومبر کو ان کی پچھترویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کریں۔ انہیں توقع ہے کہ "ہیری اور میگھن دونوں کو اپنے بچوں سمیت دعوت نامہ موصول ہوگا۔"

قابل ذکر ہے کہ شہزادہ ہیری نے آخری بار برطانیہ کا سفر اپنے والد کی تاجپوشی کے موقع پر کیا تھا اور وہ تقریب کے اختتام کے فوراً بعد ہی امریکا کے لیے روانہ ہو گئے تھے۔ وہ براہ راست ہیتھرو ایئرپورٹ پہنچے اور اسی شام واپس لاس اینجلس چلے گئے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں