سعودی عرب کے کلب الاہلی کا ترکیہ کے دفاعی کھلاڑی میریح دیمیرال سے تین سال کا معاہدہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی پرو لیگ کلب نے ہفتے کے روز اعلان کیا ہے کہ ترکیہ کے دفاعی کھلاڑی میریح دیمیرال اطالوی ٹیم اٹلانٹا سے الاہلی میں شامل ہوگئے ہیں اوران کے معاہدے کی مدت تین سال ہوگی۔

ان دونوں کلبوں نے 2022 میں یووینٹس سے اٹلانٹا میں شمولیت اختیار کرنے والے 25 سالہ ترک کھلاڑی کی منتقلی فیس کا انکشاف نہیں کیا لیکن اطالوی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ دوکروڑیورو(دوکروڑ17 لاکھ 30 ہزار ڈالر) ہے۔

الاہلی فٹ بال کلب نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابق ٹویٹر) پر یہ پیغام پوسٹ کیا ہے۔

دیمیرال دوسرے ڈویژن میں ایک سیزن کے بعد پرو لیگ میں واپس آنے والے نئے کھلاڑی ہیں۔ان سے پہلے ریاض محرز، رابرٹو فرمینو، گول کیپر ایڈورڈ مینڈی، ایلن سینٹ میکسیمن، فرینک کیسی اور راجر ایبانیز بھی سعودی پرولیگ میں شامل ہوچکے ہیں۔

میتھیاس جیسل کی ٹیم الاہلی نے اپنے پہلے دو میچوں میں جیت کے ساتھ سیزن کا شاندار آغاز کیا ہے۔

سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ (پی آئی ایف) نے اسپورٹس کلبوں کی نج کاری کے لیے سرمایہ کاری کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔اس منصوبے کے تحت لیگ چیمپیئنز الاتحاد، الاہلی، النصر اور الہلال کی نج کاری کی جارہی ہے۔یہ کلب سعودی سرمایہ کاری فنڈ کے ملکیتی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں