مقبوضہ مغربی کنارے میں فائرنگ سے دو اسرائیلی ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک مشتبہ فلسطینی کی فائرنگ کے حملے میں دو اسرائیلی ہلاک ہو گئے ہیں۔

اسرائیلی فوج کے ریڈیو کا کہنا ہے کہ ان دونوں افراد کو فلسطینی گاؤں حوارہ میں یا اس کے قریب ایک کار واش پر گولی مار کر ہلاک کیا گیاہے۔اس سے قبل اسی گاؤں میں اسرائیلی آبادکاروں پر مہلک حملے کیے گئے تھے اور یہودی آبادکاروں نے اس گاؤں سمیت دیگرمقامات پر انتقامی کارروائیاں کی گئی تھیں۔

اسرائیلی فوج کاکہنا ہے کہ وہ حملہ آوروں کی تلاش میں علاقے میں کارروائی کر رہی ہے اور حملے کے آس پاس ناکا بندی کر دی گئی ہے۔اسرائیل کی ایمبولینس سروس نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں دوافراد ہلاک ہوئے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں