صارفین ایکس سے بلاک فیچر ختم کرنے پر ایلون مسک پر برس پڑے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سوشل میڈیا کمپنی 'X' [سابقہ ٹوئٹر] کے مالک ایلون مسک نے ایک متنازعہ اعلان میں بتایا ہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ سے صارفین کو بلاک کرنے کا فیچر ختم کر دیا جائے گا۔

'X' پر بلاک کے فیچر سے صارفین کسی مخصوص اکائونٹ کو رابطہ کرنے، فالو کرنے یا اکائونٹ دیکھنے سے محروم کر سکتے ہیں۔

ایلون مسک کا کہنا تھا کہ ویب سائٹ سے بلاک کے فیچر کو ماسوا ڈائریکٹ میسج [DM] ختم کر دیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایکس کے صارفین کو اکائونٹ میوٹ کرنے کی سہولت حاصل رہے گی جس سے وہ ناپسند اکائونٹس کو اپنی ٹائم لائن سے دور رکھ سکیں گے۔

فیصلے پر تنقید

ایلون مسک کے اعلان پر ہزاروں صارفین نے احتجاج کیا کہ سوشل میڈیا پر مخصوص افراد کو بلاک کرنا ان کا حق ہے۔

اس متنازعہ فیصلے کو کچھ حلقوں کی جانب سے پذیرائی بھی ملی ہے جن کے خیال میں اس فیصلے سے آزادی اظہار رائے کو فروغ ملے گی۔

'X' کا یہ ممکنہ اقدام گوگل پلے سٹور اور ایپل کے ایپ سٹور کی شرائط کے منافی بھی ہے جس سے اس کی موبائل ایپ کی ڈیجیٹل سٹور پر موجودگی خطرے میں پڑ جائے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں