اسپین انگلینڈ کو شکست دے کر پہلی مرتبہ خواتین کے فٹ بال عالمی کپ کا فاتح

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

اسپین کی ٹیم نے کپتان اولگا کارمونا کے پہلے ہاف میں کیے گئے گول کی بدولت انگلینڈ کو ایک صفر سے شکست دے کر پہلی بار خواتین کا فٹ بال عالمی کپ جیت لیا ہے۔

چند ماہ قبل کوچ جارج ویلڈا کے خلاف بغاوت کے نتیجے میں اپنی بہترین صلاحیتوں سے محروم ہونے اور گروپ مرحلے میں جاپان کے ہاتھوں 4-0 سے شکست کھانے والی لا روجا نے انگلینڈ کو شکست دے کر اپنے تیسرے ورلڈ کپ میں پہلا بڑا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔

اتوار کو سڈنی کے اسٹیڈیم آسٹریلیا میں 75 ہزار 784 شائقین کے سامنے کھیلے گئے فائنل میچ میں ایٹانا بونمتی اور ٹریسا ایبلیرا نے ہسپانوی مڈ فیلڈ سے جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ اگر انگلینڈ کی گول کیپر میری ایرپس نے جینیفر ہرموسو کی دوسرے ہاف میں پینلٹی کو نہ بچایا ہوتا تو جیت کا مارجن زیادہ ہوتا۔

ہسپانوی ٹیم کے کوچ ویلڈا سنہ 2000 کے بعد سے خواتین کے بڑے ٹورنامنٹ – ورلڈ کپ ، اولمپکس اور یورو کپ جیتنے والے دوسرے مرد کوچ بن گئے ہیں۔انھوں نے کہا:’’ہم نے جو کچھ کیا، اسے حاصل کرنا مشکل ہے۔ مجھے اس ٹیم پر فخر ہے، ہم نے دکھایا ہے کہ ہمیں کھیلنا آتا ہے، ہم جانتے ہیں کہ کس طرح تکلیف اٹھانا ہے، ہمیں یقین ہے اور ہم عالمی چیمپیئن ہیں‘‘۔

ہالینڈ کی خاتون کھلاڑی سرینا ویگمین کے کوچ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد انگلینڈ کو 39 میچوں میں دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔برطانوی ٹیم نے گذشتہ سال یورپی چیمپیئن شپ جیتی تھی لیکن اس کو پہلی بار عالمی ٹائٹل جیتنے کا موقع نہیں ملا۔

کپتان ملی برائٹ کا کہنا تھا کہ ’’یہ ہار برداشت کرنا واقعی مشکل ہے۔ہم نے سب کچھ دے دیا، پہلے ہاف میں ہم اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکے لیکن دوسرے ہاف میں ہم واپس آ گئے تھے‘‘۔

انھوں نے کہا کہ ہمیں بہت اعتماد تھا، ہم ایک صفر سے ہارے ہیں لیکن ہم نے کبھی ہار نہیں مانی۔ ہمارا دل ٹوٹ چکا ہے لیکن بدقسمتی سے ہم آج وہاں موجود نہیں تھے۔ لڑکیاں ناقابل یقین ہیں۔

خواتین کے فٹ بال عالمی کپ کا یہ پہلا فائنل ہے جس میں امریکا یا جرمنی نے حصہ نہیں لیا۔اس کا آغاز کافی تیزی سے ہوا تھا اور انگلینڈ کو پہلی بار فائنل میں پہنچنے والی دو ٹیموں کے کھیل میں برتری نظرآرہی تھی لیکن اس کے مقابلے میں ہسپانوی ٹیم نے بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا ہے اور عالمی کپ کا اعزاز اپنے نام کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں