خاتون نے آن لائن ایک ہزار ڈالر میں کتا خریدا مگر دھوکے میں اسے کیا ملا؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

ایک امریکی نوجوان خاتون نے TikTok پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ کس طرح اس نے ایک کتا 1000 ڈالر میں آن لائن خریدا مگر اس کے ساتھ دھوکہ کیا گیا۔

’نیویارک پوسٹ‘ کی جانب سے شائع ہونے والی خبر کے مطابق کرسٹل نامی نوجوان خاتون ایک فرانسیسی بلڈوگ خریدنا چاہتی تھی اور اس مقصد کے لیے اس نے انٹرنیٹ کے ذریعے ایک شخص سے رابطہ کیا۔

اس ویڈیو میں جو اس نے ٹک ٹاک پر پوسٹ کی ہےاس پر بڑے پیمانے پر عوامی رد عمل سامنے آیا ہے۔ کرسٹل نے اس کتے کی تصویر دکھائی جس کے بارے میں وہ سوچ رہی تھی کہ وہ خرید رہی ہے۔ یہ فرانسیسی بلڈوگ نسل کا کتا تھا جس کا رنگ ہلکا بھورا ہے اور اس کی قیمت ایک ہزار ڈالر سے زیادہ ہے۔ . لیکن کرسٹل کو ایک مختلف نسل کا کتا ملا جو سیاہ رنگ کا تھا۔

ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے نوجوان خاتون نے لکھا کہ "میں نے آن لائن ایک کتے کا بچہ خریدا اور اسے ایک ہزار ڈالر کے ساتھ دھوکہ ہوگیا۔اس کا کہنا تھا کہ " یہ بڑی بدقسمتی " ہے۔

کرسٹل تک پہنچنے والا کتا

لیکن ویڈیو دیکھنے والوں نے کرسٹل سے ہمدردی نہیں کی بلکہ اس کا مذاق اڑایا۔ ان میں سے کچھ نے تبصرہ کیا کہ کوئی بھی سمجھدار آدمی ان کو چیک کیے بغیر مہنگی چیزیں آن لائن نہیں خریدے گا۔

بتایا جاتا ہے کہ فرانسیسی بلڈوگ کی قیمت عام طور پر 1500 ڈالر سےے 8 ہزار ڈالر تک ہوتی ہے۔ یہ نسل امریکا میں سب سے زیادہ مقبول کتوں میں سے ایک ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں