سعودی عرب:60 لاکھ طلباء کے تعلیمی سال کا آغاز

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے 60 لاکھ طلباء نے جنرل ایجوکیشن جبکہ 13 لاکھ 60 ہزار طلباء نے ہائیر ایجوکیشن، ٹیکنیکل اور ووکیشنل ٹریننگ کے لئے تعلیمی سال کا آغاز کر دیا ہے۔

سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی وزارت تعلیم اور ٹیکنیکل و ووکیشنل تعلیم کے ادارے نے تعلیمی سال کی مناسبت سے انتظامات مکمل کر رکھے ہیں تاکہ متعلقہ اداروں کو بروقت تمام وسائل فراہم کیے جاسکیں۔

سعودی ادارے نے طلباء کے والدین پر بھی زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کے حوصلے بلند کریں اور ان کی تعلیمی اداروں میں حاضری کو یقینی بنائیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں