مکہ میں گرج چمک کے بعد طوفانی بارش، عمرہ زائرئن کا بارش میں طواف کا روح پرور منظر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب میں المسجد الحرام مکہ مکرمہ میں منگل کو عمرہ زائرین بارش کے دوران طواف اور عبادت میں مصروف رہے۔ صحن حرم میں ایمان افروز مناظر دیکھنے میں آئے۔ مکہ کے دیگر علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کی اطلاعات ہیں۔ سڑکیں زیر آب آ گئیں۔

یاد رہے کہ موسمیات کے قومی مرکز نے منگل کو بارش اور گرد آلود تیز ہواؤں کے جھکڑ چلنے کی پیش گوئی کی تھی۔

واضح رہے حرمین شریفین انتظامیہ نے مسجد الحرام کی خدمت پر مامور متعدد سرکاری اداروں کے تعاون سے المسجد الحرام میں بارش سے پیدا ہونے والے مسائل سے نمٹنے کے لیے ہنگامی سکیموں پر عمل درآمد شروع کر رکھا ہے۔

حرمین شریفین انتظامیہ کی کوشش ہے کہ عبادت کے دوران زائرین کی سلامتی کو یقینی بنایا جائے۔

بارش کے دوران مطاف، نماز کے مقامات، داخلی راستوں پر فوری طور پر پانی کی نکاسی اور فرش خشک کیے جانے کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں