بھارتی ریاست میزورام میں زیرِ تعمیر ریلوے پل گر گیا، 17 افراد ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

بھارت کی ریاست میزورام میں زیر تعمیر ریلوے پل گر گیا جس کے نتیجے میں کم از کم 17 افراد ہلاک ہو گئے۔

عالمی خبر رساں ایجنسی 'اے ایف پی' کے مطابق حادثہ صبح 10 بجے کے قریب پیش آیا اور اس وقت کئی مزدور حادثے کی جگہ پر کام میں مصروف تھے۔

بھارتی پولیس کے مطابق ملبے سے 17 لاشوں کو نکال لیا گیا ہے جبکہ کچھ دیگر افراد کے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حادثے کی جگہ پر ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

ریاست کے وزیر اعلیٰ زورامتھانگا نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس [سابقہ ٹوئٹر] پر جائے حادثہ کی ایک ویڈیو شئیر کی جس میں پل کا ملبہ دیکھا جا سکتا ہے۔

وزیر اعظم نریندرا مودی کے دفتر کی جانب سے جاری ایک بیان میں افسوس ناک واقعہ پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں