سوڈان میں موسمی پیشگوئی درست ثابت، پیلی آندھی شمال سے ٹکراگئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سوڈانی عوام شمال کی سمت سے آسمان اور زمین کو ڈھکنے والی پیلے رنگ کی آندھی اور گردو غبار کو دیکھ کرحیران رہ گئے مگران بادلوں کی پہلے ہی پیش گوئی کی گئی تھی۔ گردو غبار سے حد نگاہ چند میٹررہ گئی تھی۔
گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو اپنی آنکھوں کے سامنے سڑک کو روشن کرنے کے لیے گاڑیوں کی لائٹس کا استعمال کرنا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق مشہور ماہر موسمیات المنذر احمد الحاج کی پیشین گوئیوں کی تصدیق کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ ملک کے شمال کی طرف سے منگل کے روز تیز ہوائیں چلیں گی اور گردو غبار کا طوفان آئے گا۔

ان علاقوں میں رہنے والے شہریوں نے ’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ کو بتایا کہ تیز ہوائیں ملک کے شمالی علاقوں سے ٹکرا رہی ہیں۔ تیز ہواؤں کی لہر موٹی گردوغبار سے مل کر آگے بڑھی جس نے ان نیم صحرائی علاقوں کے آسمانوں کو پیلے بادلوں سے ڈھانپ لیا ہے۔

دوسری جانب میٹرولوجیکل اتھارٹی کے سرکاری ذرائع نے ’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ کو بتایا کہ پیر کے روز ملک کے وسط میں ہونے والی تیز ہواؤں اور گردو غبار کی وجہ سے شدید بارش ہوئی۔

ذرائع نےبتایا کہ بارشوں نے ماحولیاتی دباؤ کو بڑھایا اور درجہ حرارت کم کردیا

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں